Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین لینے کے بعد انفلونزا ویکسین لگوا سکتے ہیں؟

’بہتر یہی ہے کہ دونوں ویکسین کے درمیان دو سے چار دن کا وقفہ دیا جائے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین  لینے کے بعد انفلونزا ویکسین لگوانے میں کوئی امر مانع نہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’بہتر یہی ہے کہ دونوں ویکسین کے درمیان دو سے چار دن کا وقفہ دیا جائے‘۔
وزارت صحت کی طرف سے یہ وضاحت ایک شہری کے استفسار پر کی گئی ہے جس میں پوچھا گیا ہے کہ ’حج کا زمانہ ہے اور لوگ عام طور پر ان دنوں میں انفلونزا ویکسین لگواتے ہیں‘۔
’اب صورتحال اس لئے مختلف ہوگئی ہے کہ ہم کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا کورونا ویکسین سے پہلے یا بعد میں انفلونزا ویکسین لگواسکتے ہیں‘۔
اس پر وزارت نے وضاحت کی ہے کہ ’دونوں ویکسین میں کوئی تضاد نہیں، بس احتیاطی طور پر دونوں انجیکشنوں میں دو سے چار دن کا وقفہ دیا جائے تاکہ مابعد اثرات کم رہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جن لوگوں کو حج اجازت نامے جاری ہوئے ہیں وہ قریب ترین مرکز جا کر کورونا کی دوسری خوارک لے سکتے ہیں‘۔
’ دوسری خوراک لینے کے لئے انہیں پیشگی وقت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی‘۔

شیئر: