Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین نہ لگوانے والے غیر ملکیوں پر جرمانہ نہیں: وزارت داخلہ

ایس او پیز پرعمل کرنا ہرایک کی ذمہ داری ہے(فوٹو عاجل)
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ ’ویکسین نہ لگوانے والے مقیم غیر ملکیوں پر جرمانہ عائد نہیں کیا جاتا تاہم مقررہ ایس اوپیز پرعمل کرنا ہرایک کی ذمہ داری ہے تاکہ معاشرے کواس وبا سے محفوظ رکھا جا سکے‘۔ 
ویب نیوز عاجل کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ نے منعقدہ ہفتہ وار پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ یکم اگست سے عوامی مارکیٹوں، سرکاری اور نجی دفاتر جانے کے لیے ویکسینیشن بنیادی شرط ہوگی۔
ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری و نجی اداروں ، اسکولز اور شاپنگ مالز وغیرہ میں داخل نہ ہوسکیں گے۔ 
 ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق کرنل طلال الشلھوب نے مزید کہا کہ مملکت میں کورونا کی وبا کے آغاز سے اب تک حکومت کی جانب سے بہترین حکمت عملی پر عمل جاری ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
کورونا سے محفوظ رہنے کےلیے وزارت صحت نے جو قواعد وضوابط وضع کیے ہیں ان پرعمل کرنا اشد ضروری ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ مقررہ ضوابط کے مطابق بیرون ملک سے آنے والوں کو آئسولیشن اور قرنطینہ کی پابندی کرنا لازمی ہے۔ ایسا نہ کرنے پردو لاکھ ریال اوردوبرس تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے یا دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔  
آئسولیشن کی خلاف ورزی کرنے والا اگرغیر ملکی ہو تو اسے سزا پوری کرنے کے بعد مملکت سے بے دخل کرکے ہمیشہ کے لیے بلیک لسٹ کردیاجاتا ہے۔ 
کرنل الشلھوب کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی مقررہ تفتیشی ٹیمیں مملکت کے تمام ریجنز میں کورونا ایس اوپیز پرعمل نہ کرنےوالوں کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

شیئر: