ٹیلی میڈیسن کے ذریعے کورونا وبا کے دوران مریضوں کو مدد فراہم کی گئی۔ (فوٹو نیوز میڈیسن)
سعودی کمیشن فار ہیلتھ سپیشلٹیز(ایس سی ایف ایچ ایس) نے مملکت کے دور درازعلاقوں میں مریضوں سے رابطے کے لئے ٹیلی میڈیسن کے عالمی طریقوں میں تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس پروگرام کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے مریضوں کے علاج کے لیے تین گھنٹے کا تربیتی پروگرام شروع ہوا ہے۔ صحت سے متعلق تمام معالجین اس ڈیجیٹل پروگرام سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
ایس سی ایف ایچ ایس میں میڈیا سے منسلک ڈائریکٹر اور ایس سی ایف ایچ ایس کے ترجمان فہد القطامی کا کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن کے ذریعے کورونا کی عالمی وبا کے دوران مریضوں کی دیکھ بھال میں مدد فراہم کی گئی۔
وزارت صحت کی جانب سے مریضوں کو دوردراز سے صحت کی سہولیات کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
ہیلتھ سروسز کے معیار کو بڑھانے کے علاوہ اس ڈیجیٹل سروس کا مقصد مریض اور صحت سے متعلق عملے کے لئے وقت اور خرچ کی بچت کی ایک کوشش ہے۔
القطامی نے مزید کہا کہ ایس سی ایف ایچ ایس کی زیر نگرانی شروع کردہ پروگرام کے ذریعے صحت فراہم کرنے والوں کو ٹیلی میڈیسن کے بہترین عالمی طریقوں میں تربیت دی جائے گی۔
اس پروگرام میں مریض کو صحت کی دیکھ بھال کے نئے طریقہ کار کے مطابق اعلی معیار کی دیکھ بھال فراہم کی جائے گی۔
فہد القطامی نے مزید بتایا ہے کہ ٹیلی میڈیسن پروگرام کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے دوران پیدا ہونے والی کسی قسم کی پیچیدگی سے بچنے کی کوشش کی جائے گی جس سے مرض کی تشخیص متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں