Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’صحتی‘ ایپ کے نام پر جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں!

جعلی موبائل پیغامات سے وزارت صحت کا کوئی تعلق نہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت صحت کی جانب سے جعلی ’ایس ایم ایس‘ کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جعلی موبائل پیغامات پرتوجہ نہ دی جائے۔ 
ویب نیوز عاجل نے وزارت صحت کے ٹوئٹر پر جاری انتباہی نوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لوگوں کو وزارت صحت کے حوالے سے موبائل پیغامات موصول ہوئے جن میں کہا گیا تھا کہ ’معزز صارف صحتی ایپ میں اپنے شناختی کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے شناختی کارڈ کا نمبر ارسال کریں۔‘ 

وزارت صحت کی ایپ ’صحتی‘ کافی مقبول ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

وزارت صحت کی جانب سے اس بارے میں صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وزارت کی جانب سے اس قسم کے پیغامات قطعی طور پر ارسال نہیں کیے جاتے، جن لوگوں کو ایسے پیغامات موصول ہوں وہ ان کا جواب نہ دیں۔ 
واضح رہے پیغام انگریزی اور عربی میں ارسال کیا جارہا ہے جس میں وزارت صحت کی معروف ایپ ’صحتی‘ کا حوالہ بھی دیا جاتا ہے۔
یاد رہے ورزارت صحت کی ایپ ’صحتی‘ کورونا وائرس کی وبا کے دوران غیر معمولی طور پر مقبول ہوئی ہے جسے سعودی عرب میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بہترین ایپ مانا جاتا ہے۔ 
صحتی ایپ کے ذریعے کورونا ویکسین لگوانے والوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے جبکہ کورونا کی وبا کے دوران اس ایپ سے کورونا کا ٹیسٹ کرنے کے لیے اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ علاوہ ازیں وزارت صحت کے بارے میں اہم معلومات بھی مذکورہ ایپ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: