Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کی فیاضانہ میزبانی، جاپانی سفیر کا وزن بڑھ گیا

سعودی عرب میں متعین جاپانی سفیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب آنے کے بعد سے ان کا وزن بڑھتا جارہا ہے۔ وہ فروری  2021 کے دوران مملکت پہنچے تھے۔ 
اخبار  24 کے مطابق جاپانی سفیر نے  بتایا کہ سعودیوں کی فیاضانہ میزبانی کی وجہ سے اپنی پتلونیں کمرسے ڈھیلی کرانے پر مجبور ہو گیا ہوں۔
جاپانی سفیر نے کہا کہ آج سے چہل قدمی شروع کردی ہے تاکہ وزن مزید نہ بڑھے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ چہل قدمی کرتے ہوئے فوٹو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
 وہ سعودی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ ان کی بیگم بھی سعودی خواتین کے پسندیدہ لباس میں ہیں۔ 
جاپانی سفیر نے کہا کہ ان کا وزن اس لیے بڑھا ہے کیونکہ سعودی دوست فیاضانہ میزبانی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ان کے اس پیار کے لیے مشکور ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔

شیئر: