Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں غیر ملکیوں کے شیئرز کی قدر بڑھ گئی

مارکیٹ میں خلیجی سرمایہ کاروں کے شیئرز بھی بڑھے ہیں( فوٹو ٹوئٹر) 
سعودی شیئرز مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران غیرملکیوں کے شیئرز کی قدر 815.4 ملین ریال (217.44 ملین ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ’تداول‘ نے ہفت روزہ رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران سعودی  مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے مالکانہ حقوق کی قدر 274.56 ارب ریال تک پہنچ گئی۔ اس سے ایک ہفتے قبل  273.75 ارب ریال تھی۔ 
گزشتہ ہفتے سعودی شیئرز کے اہل سرمایہ کاروں کے ملکیتی حقوق کی قدر 215.57 ارب ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ اس سے پہلے والے ہفتے کے دوران ان کےشیئرز کی قیمت 214.46 ارب ریال تھی۔ 
تداول کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں سٹراٹیجک سرمایہ کاروں کے شیئرز کی قدر 331.25 ملین ریال گر کر 48.92 ارب ریال ہوگئی تھی جبکہ اس سے قبل والے ہفتے میں 49.25 ارب ریال  تھی۔
 رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سعودی سرمایہ کاروں کے شیئرز کی قیمت 6.46 ارب ریال کم ہوجانے کے باعث 9.384 ٹریلین ریال تک ہوگئی جبکہ اس سے پہلے والے ہفتے میں سعودی سرمایہ کاروں کے شیئرز کی قیمت 9.391 ٹریلین ریال تھی۔ 
خلیجی سرمایہ کاروں کے شیئرز گزشتہ ہفتے  42.8 ملین ریال  بڑھ کر  50.6 ارب ریال ہوگئے جبکہ اس سے قبل والے ہفتے میں خلیجی سرمایہ کاروں کےشیئرز50.57 ارب ریال کے تھے۔ 

شیئر: