Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیجنڈری اداکار دلیپ کمار دوبارہ ہسپتال میں داخل

دلیپ کمار کو چھ جون کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا (فوٹو:اے ایف پی)
لیجنڈری اداکار دلیپ کمار جنہیں رواں ماہ ممبئی کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، کو دوبارہ سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر ہندوجا ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
انڈیا کی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق 98 سالہ دلیپ کمار کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا یے اور وہ ٹھیک ہیں۔ انہیں ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے تقریباً دو ہفتے بعد منگل کو ’احتیاطاً‘ ہندوجا ہسپتال داخل کیا گیا۔‘
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ’انہیں کل دن میں سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے داخل کیا گیا، ان کے خاندان کے افراد نے ان کی عمر اور حال ہی میں ان کے ہسپتال داخل ہونے کی وجہ سے فیصلہ کیا کہ انہیں احتیاطاً ہسپتال لے جایا جائے۔ وہ بہتر ہیں اور انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ڈاکٹرز ان کا معائنہ کر رہے ہیں۔‘
دلیپ کمار کو چھ جون کو  سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
11 جون کو اداکار دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے مینجر نے لکھا کہ ’آپ لوگوں کی محبت اور دعاؤں سے دلیپ صاحب ہسپتال سے گھر جا رہے ہیں۔‘
دلیپ کمار کے معالج ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا تھا کہ ’ان کی صحت اب بہتر ہے۔ ان کی صحت دو دن سے مستحکم ہے۔ ان کا آکسیجن سیچوریشن بھی بہتر ہوا اور سانس لینے میں دشواری بھی کم ہوئی ہے۔‘
یاد رہے کہ اداکار دلیپ کمار کو گذشتہ ماہ بھی طبیعت خراب ہونے پر اسی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

شیئر: