لیجنڈری انڈین اداکار دلیپ کمار سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔
اداکار دلیپ کمار کو سانس میں تکلیف کے باعث اتوار کو ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
جمعے کو اداکار دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے مینجر نے لکھا کہ ’آپ لوگوں کی محبت اور دعاؤں سے دلیپ صاحب ہسپتال سے گھر جا رہے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
یوسف خان کا دلیپ کمار بننا ’محض قسمت کا کھیل تھا‘Node ID: 464091
-
'پشاور کے شہری میرے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کریں'Node ID: 508371
-
’سانس لینے میں دشواری‘، دلیپ کمار ممبئی کے ہسپتال میں داخلNode ID: 571621
انڈین ایکسپریس کے مطابق دلیپ کمار کے معالج ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا تھا کہ ’ان کی صحت اب بہتر ہے۔ ان کی صحت دو دن سے مستحکم ہے۔ ان کا آکسیجن سیچوریشن بھی بہتر ہوا اور سانس لینے میں دشواری بھی کم ہوئی ہے۔‘
98 برس کے اداکار کے خاندان نے بھی ان کی صحت کے حوالے سے بدھ کو کہا تھا کہ ’دلیپ کمار کا علاج کامیابی سے ہو گیا ہے۔‘
اداکار دلیپ کمار کو گذشتہ ماہ بھی طبیعت خراب ہونے پر اسی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
دلیپ صاحب پر الله کی رحمت اور شفقت ہے...وہ ہسپتال سے گھر جا رہے ہیں
آپ لوگوں کیدواؤں سے
فیصل فاروقی #DilipKumar #healthupdate— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) June 11, 2021