Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سرکلر روڈ پر پک اپ اور آئل ٹینکر میں تصادم، ٹریفک معطل

مشرقی سرکلر روڈ پر کافی دیر تک ٹریفک معطل رہا۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض کے مشرقی سرکلر روڈ پر بدھ کو پک اپ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے بعد ٹریفک معطل ہوگیا۔  
اخبار 24 کے مطابق ٹریفک حادثے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں پک اپ فٹ پاتھ کی طرف جھکا نظر آرہا ہے۔ آئل ٹینکر سے تصادم میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم آگ نہیں لگی۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثے کے باعث مشرقی سرکلر روڈ پر ٹریفک کافی دیر تک معطل رہا۔
ٹریفک اہلکاروں نے امام سعود بن عبدالعزیز روڈ کی طرف ٹریفک  کا رخ موڑ دیا جس سے شہریوں کو آسانی ہوئی۔

شیئر: