Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اللیث روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک ہلاک، تیرہ زخمی

المدینہ المھد کے قریضہ روڈ پر ایک خاندان کے 8 افراد زخمی ہوگئے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ اللیث روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہلاک تیرہ زخمی ہوگئے۔ 
سبق ویب کے مطابق حادثہ ساحل مکہ اور اللیث روڈ کے یلملم مقام پر پیش آیا ہے۔
 سعودی ہلال احمر نے اطلاع ملتے ہی چار امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ بھیج دیں جبکہ وزارت صحت کی دو ٹیمیں بھی موجود تھیں۔
حادثے میں زخمیوں کو جنرل ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کردیا گیا۔ 
دوسری جانب المدینہ المھد کے قریضہ روڈ پر ایک خاندان کے 8 افراد ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔ ان میں سے تین کی حالت نازک تھی۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مدینہ منورہ کے ہسپتال منتقل  کردیا گیا۔

شیئر: