Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نور الریاض جشن کے ’فن پارے‘ گنیز بک میں شامل

نمائش دیکھنے والوں کی تعداد ہزاروں میں تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
نور الریاض جشن نے 2 روشن فن پاروں کوگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیاہے- ’المنارۃ‘ اور ’متحرک ستارہ‘ کے عنوان سے دونوں فن پارے نور الریاض جشن کے پہلے سالانہ پروگرام میں شامل کیے گئے- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘کے مطابق ’المنارۃ‘ فن پارہ 272.160 ایل ای ڈی بلب پرمشتمل تھا- اس نے سعودی دارالحکومت ریاض کو چکاچوند کردیا تھا- یہ فن پارہ کیرولینا ہالاتک  کی تخلیق تھا-

فن پاروں کو ’المنار اورمتحرک ستارے کا نام دیا گیا تھا(فوٹو،الریاض)

کنگ عبدالعزیز ہسٹوریکل سینٹر کے شائقین نےاس پر غیرمعمولی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا- جشن 18 مارچ سے  3 اپریل  2021 تک جاری رہا - 
دوسرا فن پارہ ’متحرک ستارہ‘ کے نام سے پیش کیا گیا- جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ ملی- یہ دنیا بھر میں معلق مزین چمکدار ترین ستارے  کی حیثیت سے ریکارڈ پر آیا-

نورالریاض جشن 18 مارچ سے 3 اپریل تک جاری رہا(فوٹو، ٹوئٹر)

اس میں 1.2 ملین بلب استعمال کیے گئے- یہ کنگڈم ٹاور پر 256 میٹر کی اونچائی پر معلق تھا- اس کی تخلیق کا سہرا آرٹسٹ کوٹ ورمولین کو جاتا ہے- 
نور الریاض  جشن کا اختتام ’نور علی نور‘ (روشنی پر روشنی) نامی نمائش پر ہوا- نمائش کنگ عبداللہ مالیاتی مرکز (کے اے ایف  ڈی) میں ہوا- اس میں منتخب سعودی اور بین الاقوامی فن کاروں کی تخلیقات پیش کی گئیں- 

فن پاروں میں بارہ لاکھ سے زائد ایل ای ڈیز استعمال کی گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)

جشن دیکھنے کے لیے تین لاکھ سے زیادہ شائقین آئے- نور علی نور نمائش دیکھنے والوں کی تعداد بارہ ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئی- تقریبا 93 فیصد شائقین نے فن پاروں اور تخلیقات پر پسندیدگی کا اظہار کیا-  

شیئر: