Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض معاہدے کے تمام نکات پر عمل کیا جائے: عرب پارلیمنٹ

جی سی سی بھی یمن کی آئینی حکومت کے ساتھ ہے۔( فائل فوٹو الشرق الاوسط)
عرب پارلیمنٹ نے ریاض معاہدے کے فریقوں سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کی اپیل پر ریاض معاہدے کے تمام نکات پر جلد از جلد عمل کریں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے اپیل کی تھی کہ’ ریاض معاہدے کے دونوں فریق یمن کی آئینی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل ہر طرح کی سیاسی، عسکری، سیکیورٹی اور ابلاغی محا ذ آرائی بند کریں اور ریاض معاہدے کے تمام نکات پرعمل کریں‘۔
عرب پارلیمنٹ نے بیان میں کہا کہ’ سعودی عرب کی خواہش ہے کہ یمن میں امن و استحکام بحال ہو اور تمام فریق مل کر ریاستی اداروں کی بحالی کے لیےکام اور حوثی باغیوں کا مقابلہ کریں‘۔ 
عرب پارلیمنٹ نے اپیل کی کہ ریاض معاہدے کے فریق مفاد عامہ کو ترجیح دیں۔ 
دوسری جانب خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکیرٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے کہا ہے کہ ’ریاض معاہدے کے فریق خونریزی بند کرنے کے  لیے معاہدے کی تمام دفعات فوری نافذ کریں‘۔  
 سیکریٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ’ فریقین طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کام کریں۔ مفاد عامہ کو ترجیح دیں۔ یمنی عوام کے مختلف طبقوں میں اتحاد پیدا کرنے، خونریزی بند کرنے اور اختلافات ختم کرنے کے لیے معاہدے کے دیگر نکات پر عمل کریں‘۔
انہو ں نے کہا کہ ’جی سی سی یمن کی آئینی حکومت کے ساتھ ہے۔ اس کا یہ موقف غیرمتزلزل ہے جبکہ یمن کے امن و استحکام کی سرپرستی پر سعودی عرب قابل تعریف ہے‘۔

شیئر: