Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات سے السعودیہ کی ایک دن میں 23 پروازیں

مسافروں کی گنجائش میں بھی تین گنا اضافہ کیاجارہا ہے(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودیہ ایئرلائن کے ڈائریکٹرآپریشنز بندرالفوزان کا کہنا ہے کہ امارات میں موجود سعودی شہریوں کی فوری وطن واپسی کےلیے السعودیہ کی 23 پروازوں کو شیڈول کیا گیا ہے۔ 
امارات سے مسافروں کی آمد و رفت پر اتوار رات 11 بجے سے پابندی عائد کی جارہی ہے۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹرآپریشنز بندر الفوزان نے مزید کہا کہ امارات سے مسافر کی آمد ورفت پر پابندی کے فیصلے کے فوری بعد السعودیہ ایئرلائن کی جانب سے مسافروں کی گنجائش میں بھی تین گنا اضافہ کیاجارہا ہے تاہم اس کےلیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔ 
الفوزان نے مزید کہا کہ سفری پابندی کے فیصلے کا اعلان ہوتے ہی ایئر لائن پربکنگ کےلیے دباو بڑھ جانے کی وجہ سے اضافی پروازیں اور سیٹوں کا انتظام کرنا ضروری ہو گیا تھا ۔ 
واضح ہے وزارت داخلہ نے ہفتے کو ایتھوپیا، امارات، ویتنام اور افغانستان کے لیے مسافروں کی آمد ورفت پرعارضی پابندی کا اعلان کیا تھا جس کا نفاذ اتوار 4 جولائی کی شب گیارہ بجے سے کیاجارہا ہے۔

شیئر: