Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے امارات سمیت تین ملکوں پر سفری پابندی عائد کر دی

سعودی وزارت داخلہ نے فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کسیز کے باعث کیا گیا ہے۔ (فوٹو: العربیہ)
سعودی وزارت داخلہ نے سنیچر کی صبح نئی ٹریول گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جن کے تحت سعودی شہریوں پر پیشگی اجازت کے بغیر متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا اور ویتنام کے براہ راست یا بالواسطہ سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
 عرب نیوز اور سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان تین ممالک کے لیے آنے اور جانے والی پروازیں اتوار چار جولائی رات گیارہ بجے سے معطل کی جا رہی ہیں۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور وائرس کی بدلتی شکل کے باعث کیا گیا ہے۔‘
وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ’اس تاریخ کے بعد تینوں ممالک سے آنے والے تمام مسافروں پر قرنطینہ کی پابندی لاگو ہوگی۔ سعودی شہریوں پر بھی قرنطینہ کی پابندی کا اطلاق ہوگا۔‘
’وہ سعودی شہری جو اس تاریخ سے پہلے واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی‘۔
سعودی وزارت داخلہ نے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’افغانستان سے بھی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔‘
’یہ پابندی ان غیرملکیوں پر نہیں ہے جو ان تین ملکوں میں گئے یا ایسے کسی ملک میں گئے جہاں سفری پابندی عائد ہے لیکن سعودی عرب کے سفر سے 14 دن پہلے وہاں سے نکل چکے ہیں۔‘

 

شیئر: