ایمریٹس ایئرلائن کی سعودی عرب کے لیے اضافی پروازیں
اتوار 4 جولائی 2021 13:57
’دبئی سے جدہ، ریاض اور دمام کے لیے اضافی پروازیں چلائیں جائیں گی‘ ( فوٹو: سبق)
ایمریٹس ایئرلائن نے اتوار کو سعودی عرب کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایئرلائن نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’امارات سے سعودی عرب کے لیے فضائی سفر کی نئی ہدایت کے بعد اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘
’ہم دبئی سے جدہ، ریاض اور دمام کے لیے اپنے ان مسافروں کو سہولت فراہم کریں گے جو واپس جانے کے خواہشمند ہیں۔‘
’اضافی پروازوں کی تفصیلات کے لیے ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے، یہ پروازیں سعودی شہری اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے ہیں۔‘
’اضافی پروازوں سے وہ اماراتی شہری اماراتی اقامہ ہولڈر غیر ملکی بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔‘