گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے اتوار کو ریاض میں 7 عوامی پارکوں کا افتتاح کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے 75 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں النخیل حطین، مغربی النسیم، بدر، مغربی لبن، البلسم اور النزھہ پارک تیار کرائے ہیں۔ دارالحکومت میں زندگی کا معیار بلند ہوگا۔
ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عیاف کا کہنا ہے کہ یہ ساتوں پارک گرین ریاض پروگرام کا حصہ ہیں۔ آئندہ چھ ماہ کے دوران مزید 14 پارکوں کا افتتاح ہوگا۔
اس موقع پر گورنر ریاض اور حاضرین نے نئے پارکوں پر ایک دستاویزی فلم دیکھی۔ افتتاحی تقریب ورچول تھی۔
تبلغ إجمالي مساحة الحدائق السبع المدشّنة 75 ألف متر مربع، وتضم مساحات خضراء وممرات للمشاة ومناطق لألعاب الأطفال.. pic.twitter.com/wsLOCmVk4F
— أمانة منطقة الرياض (@Amanatalriyadh) July 4, 2021