سعودی عرب میں کنگ سعود یونیورسٹی کے معاون پروفیسر ڈاکٹر ناصر توفیق نے کہا ہے کہ سعودی عرب اب تک ڈیلٹا وائرس سے محفوظ ہے۔
وائرس کو یہاں آنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر 4 ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی بھی لگائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
امارات دنیا میں سب سے زیادہ کورونا ویکسین لگانے والا ملکNode ID: 580241
-
کورونا کے ایک ہزار 247 نئے کیسز، عسیر ریجن میں سب سے زیادہ مریضNode ID: 580306
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے اس بیان نے خدشات بڑھا دیے ہیں کہ ڈیلٹا وائرس پر ویکسین اثر انداز نہیں ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں ہر ممکن حفاظتی تدبیر کرنا ہوگی۔ عبوری دور سے بحفاظت گزرنے کے لیے ہر ممکن احتیاط برتنا ہوگی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیر کو ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 247 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 429 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘