Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عازمین حج کے لیے صرف کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لازمی‘

’انفلونزا ویکسین حج کے لئے لازمی نہیں نہ ہی اجازت نامے کے اجرا کی شرط ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عازمین حج کو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینا لازمی ہے، اس کے علاوہ انہیں کسی ویکسین کی ضرورت نہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’عازمین حج اگر چاہیں تو انفلونزا کی ویکسین لگوا سکتے ہیں تاہم یہ لازمی نہیں‘۔
وزارت کی طرف سے یہ وضاحت ٹوئٹر پر ایک صارف کے جواب میں  دی گئی ہے جس میں پوچھا گیا تھا کہ آیا عازم کے لیے کورونا ویکسین کے علاوہ انفلونزا کی ویکسین لگوانا ضروری ہے۔
اس پر وزارت نے کہا ہے کہ ’انفلونزا ویکسین حج کے لیے لازمی نہیں نہ ہی اجازت نامے کے اجرا کی شرط ہے‘۔
واضح رہے کہ اندرون ملک سے عازمین حج ہر سال انفلونزا ویکسین لیتے رہے ہیں، یہ اختیاری ہے اور مختلف کلینکس کے علاوہ عام فارمیسیوں میں بھی لگوائی جاتی ہے۔

شیئر: