Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور عمان کو جوڑنے والی شاہراہ تکمیل کے قریب

مملکت، البطحا سے الربع الخالی تک 580 کلو میٹرتک شاہراہ تیار کرچکا ہے- (فوٹو سبق)
سلطنت عمان میں نقل و حمل کے سیکریٹری سالم النعیمی نے  کہا ہے کہ سعودی عرب اور سلطنت عمان کو ملانے والی شاہراہ کا افتتاح جلد ہوگا۔ سعودی عرب البطحا سے الربع الخالی تک 580 کلو میٹرتک شاہراہ تیار کرچکا ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ سٹراٹیجک نوعیت کی شاہراہ ہے۔ اس کی بدولت دونوں ملکوں کے شہریوں اور ان کے یہاں مقیم غیرملکیوں کو آمد و رفت میں بڑی سہولت ہوگی۔ اقتصادی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ سیاحتی پروگراموں کو فروغ ملے گا۔ یہ دونوں ملکوں کو جوڑنے والی پہلی شاہراہ ہوگی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ اس شاہراہ کے افتتاح سے دونوں ملکوں میں تجارتی لین دین بڑھے گا اور سماجی رشتے مضبوط ہوں گے جبکہ سرمایہ کاروں کو کاروباری مواقع حاصل ہوں گے۔ 

شاہراہ تیار ہے لاجسٹک خدمات کا کام باقی ہے- (فوٹو عرب نیوز)

سالم النعیمی نے کہا کہ اس شاہراہ کا  160 کلو میٹر کا حصہ عمانی صوبے عبری سے الربع الخالی تک ہمارے حصے سے تعلق رکھتا ہے۔  
 سلطنت عمان کا متعلقہ ادارہ  اپنے  علاقے میں شاہراہ تیار کرچکا ہے۔ اب لاجسٹک خدمات کے حوالے سے کچھ کام باقی ہے جسے مکمل کیا جارہا ہے۔ یہ علاقہ تقریبا غیر آباد ہے اس وجہ سے کچھ مشکلات پیش آتی رہی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: