Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین کو بھی کورونا ویکسین کی فراہمی

  وزارت صحت کے اہلکار محلوں میں پہنچ کر ویکسین لگا رہے ہیں۔( فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی وزارت صحت نےغیر قانونی تارکین وطن کو بھی کورونا ویکسین کی فراہمی کی مہم شروع کی ہے۔
  وزارت صحت کے اہلکار غیر قانونی تارکین کو ان کی رہائش پر پہنچ کر ویکسین لگا رہے ہیں۔
العربیہ چینل نے اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں غیرقانونی تارکین کو ان محلوں میں جاکر ویکسین لگائی جارہی ہے جہاں وہ رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔ 
وزارت صحت کی فیلڈ ٹیمیں غیر قانونی تارکین تک رسائی حاصل کرنے کے لیے مختلف اداروں کا تعاون حاصل کررہے ہیں۔
وزارت کا ہدف ہے کہ ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک مملکت میں موجود تمام انسانوں کو فراہم کی جائے۔
وزارت کے اہلکار مخصوص مقامات پر مقررہ نظام الاوقات کے مطابق ویکسین لگانے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ 
کورونا ویکسین مختلف ملکوں کے لوگوں کو دی جارہی ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق اب تک اس طرح کے دس ہزار سے زیادہ افراد کو پہلی یا دوسری خوراک دی جا چکی ہے۔
 

شیئر: