Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی 19 ملین خوراکیں

اب تک 1.9 ملین دوسری خوراک شہریوں اور غیرملکیوں کو دی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب تک مملکت میں 587 سے زیادہ ویکسین سینٹرز کے ذریعے  19 ملین سے زیادہ خوراکیں دی گئی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت صحت ترجیحی بنیادوں پر 40 سال اور اس سے زیادہ عمر کے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ویکسین کی دوسری خوراک فراہم کررہی ہے۔ 
 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 71 ہزار پانچسو سے زیادہ مزید خوراکیں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دی گئی ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اب تک 1.9 ملین دوسری خوراک شہریوں اور غیرملکیوں کو دی گئی ہیں جبکہ  1.38 ملین معمر شہریوں کو ویکسین دی گئی ہیں۔ 
یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرا مرحلہ 18 فروری 2021 کو شروع کیا گیا۔ 

شیئر: