Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ’کار سکریچنگ‘ پر 2 شہری گرفتار

گرفتار شہری عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں- (فوٹو عاجل)
ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ شہر میں کار سکریچنگ کے وائرل وڈیو میں نظر آنے والے دونوں سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا-  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان میجرالکریدیس کا کہنا ہے کہ دونوں سعودی شہری عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں- انہوں نے کئی گاڑیوں پر سیکیورٹی فورس والے  آلات بھی نصب کیے تھے-   
دونوں شہریوں نے سکریچنگ کا شوق بھی کیا تھا اور اس کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر جاری کردی تھی-   
الکریدیس نے توجہ  دلائی کہ پولیس نے وڈیو کلپ میں نظر آنے والے  شہریوں کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا- ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے بھی کردیا گیا-  
الکریدیس نے  کہا کہ نجی گاڑیوں پر سرکاری آلات نصب کرنا اور انہیں سرکاری گاڑیوں جیسی شکل دینا قانونا جرم ہے جبکہ ٹائر سکریچنگ بھی ٹریفک کی سنگین خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے- ان دونوں شہریوں نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ایک تیسرا جرم یہ کیا کہ ان وارداتوں پر اظہار فخر کے لیے متعلقہ سرگرمیوں کی وڈیو کلپس سوشل میڈیا پر جاری کردیے- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: