Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: کارسکریچنگ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون

تفتیشی کارروائی میں 100 سے زیادہ خلاف وزیاں ریکارڈ کی گئی فوٹو: سوشل میڈیا
ریاض پٹروولنگ پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 100 چالان کیے گئے ہیں۔
ریاض پولیس کے مطابق سنیپ چیکنگ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کی گئی جس کا مقصد ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرنا تھا جو ٹریفک قوانین کی پامالی کرتے ہوئے گاڑیوں کی شکل بگاڑ لیتے ہیں۔
مقامی ویب نیوز سبق نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا’ ہفتہ وارتعطیل کے موقع پرعام طور پر نوجوان اپنی گاڑیوں کے سیلنسرز نکال کر تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہیں جس سے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘۔

پولیس نے ان علاقوں کی نشاندہی کی جہاں کار سکریچنگ کے لیے نوجوان جمع ہوتے ہیں فوٹو: سوشل میڈیا

اس حوالے سے پولیس کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرنے اور انہیں اس قسم کی حرکات سے باز رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔
پولیس کی جانب سے کی گئی اچانک تفتیشی کارروائی میں 100 سے زیادہ خلاف وزیاں ریکارڈ کی گئی جن میں نکالے گئے سیلنسرز کے علاوہ گاڑی کا شکل تبدیل کرنا، شیشوں کو مکمل سیاہ اور نمبر پلیٹوں کو نکال کر کار اسکریچنگ کرنا شامل تھا۔
واضح رہے ریاض کے بعض علاقوں میں نوجوان کار سکریچنگ کرتے ہیں جس کے لیے وہ اپنی گاڑیوں کی نمبرپلیٹیں نکال لیتے ہیں تاکہ انکی گاڑی کو ٹریس نہ کیاجاسکے۔
کار اسکر یچنگ کے لیے شہر کے متعدد علاقوں کومخصوص کیا ہوا ہے جہاں کار سکریچنگ کرنے والے پہلے سے طے شدہ وقت کے مطابق پہنچ جاتے ہیں۔
پولیس نے ان افراد کے خلا ف کریک ڈاون کیا۔ اس حوالے سے پولیس نے ان تمام علاقوں کی نشاندہی کی جہاں کار سکریچنگ کے لیے نوجوان جمع ہوتے ہیں بعدازاں ان راستوں بیک وقت سنیپ چیکنگ شروع کر دی۔

شیئر: