Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز میں اضافہ: سعودی عرب کا تیونس کی امداد کا وعدہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے تیونس کے صدر نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
تیونس کے صدر قیس سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کے ملک کو ویکسین اور دیگر درکار طبی سامان بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد کو جمعے کو تیونس کے صدر کا فون موصول ہوا تھا۔ 
دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے باہمی دلچسپی اور مفادات کے کئی دیگر امور پر بھی گفتگو کی۔ 
دیگر کئی عرب ملکوں نے بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام میں تیونس کی مدد کا اعلان کیا ہے۔
تیونس میں اس وقت عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور وبا کے آغاز سے اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
لیبیا نے بھی تیونس کے لیے طبی امداد بھیجنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ حکام کے مطابق کویت، ترکی اور الجیریا نے بھی کہا ہے کہ تیونس کی وبا کے خلاف جنگ میں اس کی مدد کی جائے گی۔

شیئر: