کورونا ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان معیاری وقفہ کتنا؟
’کورونا ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان معیاری وقفہ 42 دن کا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کورونا ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان مناسب وقفہ کتنا ہونا چاہئے اور کیا پہلے اور دوسرے ایجکشن کے درمیان وقفہ طویل ہونے سے پہلی خوراک کی افادیت ختم ہوجاتی ہے؟۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایک شہری نے وزارت صحت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مذکورہ بالا سوال کیا ہے۔
وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ ’پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان معیاری وقفہ 42 دن کا ہونا چاہئے‘۔
’دوسری خوراک لینے میں وقفہ طویل ہوجائے اس سے پہلی خوراک کی افادیت ضائع نہیں ہوگی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ معیاری مدت سے زیادہ عرصہ گزرنے پر ویکسین کی افادیت کم نہیں ہوتی‘۔
’یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب میں پہلی خوراک لینے والوں کو دوسری خوارک کے لیے کچھ زیادہ وقت دیا گیا ہے‘۔
’اس کی بنیادی وجہ یہ رہی تاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی کو پہلی خوارک دی جائے‘۔