سعودی انسانی حقوق کے سربراہ کی جی سی سی سربراہ سے ملاقات
سعودی انسانی حقوق کے سربراہ کی جی سی سی سربراہ سے ملاقات
منگل 13 جولائی 2021 13:15
مملکت میں کئے گئےحالیہ 60 فیصلوں میں 22 کا تعلق خواتین کے حقوق سے تھا۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن (ایچ آر سی) کے صدر ڈاکٹر عواد بن صالح الاعود نے گذشتہ روز پیر کو ریاض میں اپنے دفتر میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف فلاح الحجرف سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے انسانی حقوق کے میدان میں خلیج تعاون کونسل کے ممبر ممالک کے مابین اس سلسلے میں باہمی روابط بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
عواد الاعود نے سعودی وژن 2030 کی روشنی میں انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے لئے مملکت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
سعودی عرب دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے کام کر رہا ہے۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق کے بارے میں نئے تربیتی پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔
سعودی ایچ آر سی کے صدر نے بتایا کہ ہیومن رائٹس کمیشن انسانی حقوق کے میدان میں کام کرنے والے تمام مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔
سعودی عرب انسانی حقوق کے لیے بہترین اقدامات کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ مملکت کا وژن 2030 پروگرام ان اصلاحات میں سب سے آگے ہے جس کا مقصد انسانوں کے حقوق پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کیے گئے سعودی عرب میں کئے گئے حالیہ 60 فیصلوں میں 22 کا تعلق خواتین کے حقوق سے تھا۔
واضح رہے کہ نومبر2020 میں سعودی عرب نے غیر ملکی کارکنوں کے لئے کفالت کے نظام میں آسانی پیدا کر دی ہے۔ جس میں معاہدے کی پابندیوں اور کفالتی نظام میں تبدیلی سے تقریبا 10 ملین تارکین وطن کارکنوں کو فائدہ حاصل ہو گا۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں