طواف قدوم کے لیے آنے والے عازمین حج پر تین پابندیاں
منگل 13 جولائی 2021 19:08
مسجد الحرام میں سامان ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ( فوٹو العربیہ )
سعودی عرب میں اس سال پہلی بار طواف قدوم کے دوران عازمین حج پر تین پابندیاں لگائی جائیں گی۔
مکہ اخبار کے مطابق پہلی پابندی یہ ہوگی کہ طواف قدوم کے لیے آنے والے کو مسجد الحرام میں داخل ہوتے وقت سامان ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دوسری پابندی یہ ہوگی کہ مسجد الحرام کے اطراف ہوٹلوں میں عازمین حج ریزرویشن نہیں کروا سکتے اور تیسری پابندی یہ ہوگی کہ براہ راست کوئی بھی حاجی طواف قدوم کے لیے نہیں جاسکتا۔
متعلقہ اداروں نے ہدایت کی ہے کہ حج موسم کے دوران حجاج کرام کو مسجد الحرام میں نمازیں ادا کرنے کے لیےانتظار نہیں کرنے دیا جائے گا۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حجاج مسجد الحرام صرف سپیشل حج بسوں سے ہی جاسکیں گے۔ استقبالیہ مراکز پر بسیں تیار ہوں گی۔ فی بس 20 حجاج استقبالیہ مرکز سے مسجد الحرام جائیں گے۔