ٹوکیو اولمپکس کے لیے تھانی القحطانی سعودی دستے میں شامل
تہانی القہطانی ٹوکیو میں سعودی دستے کی 33 ویں کھلاڑی بن گئی ہیں۔ (فوٹو: سعودی اولمپک کمیٹی)
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولپمکس 2020 میں جوڈو کے مقابلوں میں سعودی عرب کی جوڈوکا تھانی القحطانی کو بھی قومی دستے میں شامل کیا گیا ہے۔
عرب نیوز نے کھیلوں کے اخبار الریاضیہ کے حوالے سے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پیر کو اعلان کیا کہ اولمپکس میں حصہ لینے کے لیے تھانی القحطانی کو شامل کر لیا گیا ہے۔
القحطانی ٹوکیو میں سعودی اولمپکس دستے کی 33 ویں کھلاڑی بن گئیں۔
تھانی القحطانی اولمپک کے جوڈو مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ سعودی عرب کی جانب سے جوڈو مقابلوں میں سلیمان حماد بھی حصہ لیں گے جو مردوں کے مقابلوں میں سعودی عرب کی نمائندگی کریں گے۔
یہ دوسرا موقع ہو گا جب سلیمان حماد اولمپکس میں سعودی عرب کی نمائندگی کریں گے۔
دیگر سعودی ایتھلیٹس میں سراج السلیم اور محمود الاحمید ویٹ لفٹنگ، حسین علی رضا روئنگ، طارق حمدی کراٹے، یوسف بوعریش سوئمنگ، علی الخضراوی ٹیبل ٹینس، سعید المطیری شوٹنگ میں حصہ لیں گے جبکہ 22 کھلاڑی سعودی اولمپک فٹ بال ٹیم کی نمائندگی کریں۔
یاسمین الدباغ اور مازن الیاسین اتھلیٹکس میں حصہ لیں گے۔
سعودی دستہ 14 جولائی کو ٹوکیو پہنچے گا۔