سلیمان حماد ٹوکیو اولمپکس سعودی جوڈو ٹیم کی نمائندگی کریں گے
جوڈو مقابلے میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔(فائل فوٹو عرب نیوز)
سلیمان حماد ٹوکیو اولمپکس میں اپنا ٹکٹ بک کرنے والے تازہ ترین سعودی ایتھلیٹ بن گئے جب وہ جوڈو مقابلے میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
عرب نیوز کے مطابق ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ سینئیر ہنگری 2021 میں 73 کلو گرام ویٹ کلاس میں حصہ لینے والے سعودی قومی ٹیم اور الوحدہ جوڈو کلب کے ممبر نے اپنے آخری پوائنٹس کو 808 تک پہنچانے میں 320 پوائنٹس حاصل کرکے اس کی تصدیق کی کہ وہ دنیا کے ٹاپ 16 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
یہ دوسرا موقع ہو گا جب سلیمان حماد اولمپکس میں سعودی عرب کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے 2016 کے ریو گیمز میں وائلڈ کارڈ کے طور پر 66 کلوگرام کیٹیگری میں حصہ لیا تھا۔
سلیمان حماد نے بوڈاپسٹ میں راؤنڈ آف 64 میں سامون چیمپئن ویلیم تائی تن اور مالڈووا کے وکٹر سٹرپو کو راونڈ آف 32 کو شکست دی تھی تاہم انہیں ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 16 میں ازبکستان کے چوریواخمکتیلوک نے شکست دی تھی۔
انہوں نے الوحدہ جوڈو کلب کے ایک اور ساتھی عبدالعزیز البیشی کی جرمنی سیبسٹین سیڈل کے ہاتھوں راوؤنڈ آف 64 میں شکست کے بعد سعودی ٹیم کے شریک افراد میں سب سے زیادہ سکور کیا۔
ٹورنامنٹ 13 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔