Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز کی تعداد دگنا ہو گئی

سعودی عرب میں موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز کی تعداد چار ہو گئی ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب نے دو نئے موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر (ایم وی این او) لائسنس جاری کیے ہیں۔
مملکت کے ٹیلی کیمونیکیشن سیکٹر میں مسابقت کا عمل خاصا تیزی اختیار کر چکا ہے۔
سعودی کیمونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن (سی آئی ٹی سی) کی جانب سے نئے لائسنس انٹیگریٹڈ ٹیلی کام موبائل کمپنی (آئی ٹی سی موبائل) اور فیوچر نیٹ ورکس کیمونیکیشن کمپنی کو جاری کیے ہیں۔
حالیہ پیشرفت کے بعد 2014 میں متعارف کرائے جانے کے بعد سے اب تک جاری کردہ پرمٹس کی تعداد چار ہو گئی ہے۔
اس سے قبل کمیشن کی جانب سے ورجن موبائل اور اتحاد جوارہ کو لائسنس جاری کیے گئے تھے۔
ایم وی این او لائسنس رکھنے والے ادارے صارفین کو وائس کالز، انٹرنیٹ، ایس ایم ایس، وائس میل اور میڈیا سروسز فراہم کر سکتے ہیں۔
سی آئی ٹی سی کے ڈپٹی ریگولیٹری اور کمپیٹیشن سیکٹر کے نائب گورنر عمر عبدالرحمن الرجاجی کے مطابق عام ٹیلی کام کمپنیوں کی طرح ورچوئل آپریٹرز کے پاس اپنا فریکوئنسی سپیکٹرم یا موبائل ٹاور اور آپٹیکل فائبر انفراسٹرکچر نہیں ہوتا۔

شیئر: