Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب تک 21 ملین افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی 

’ملک میں بھر میں موجود 587 ویکسین مراکز کے ذریعہ شہریوں اور غیر ملکیوں کی خدمت کی گئی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں اب تک 21 ملین افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’21 ملین کی تعداد پوری کرنے کے بعد ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی کو پہلی خوراک لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک میں بھر میں موجود 587 کورونا ویکسین مراکز کے ذریعہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی خدمت کی گئی ہے‘۔
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ پہلی فرصت میں لگوالیں۔
’یہ انتہائی محفوظ اور لوگوں کے لیے بالکل مفت ہے۔ صحتی ایپ پر اندراج کرکے ویکسین کے لیے وقت لیا جاسکتا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جن لوگوں نے پہلی خوراک لے رکھی ہے وہ دوسری خوراک کے لیے رابطہ کریں ‘۔

شیئر: