بیروت...اقوام متحدہ کے ایک ادارے نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے خود کو فلسطینی عوام پر مسلط کررکھا ہے۔ اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا نے بدھ کی شب ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے کسی ادارے کی جانب سے پہلی مرتبہ اس قسم کا واضح بیان جاری کیا گیا ہے۔ ادارے کی انڈر سیکریٹری جنرل ریما خلاف نے یہ رپورٹ جاری کی۔ اسرائیلی حکام نے فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔