عیدالاضحی کی آمد میں چند دن ہی باقی ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے عید کی خوشیاں اب محدود ہو چکی ہیں۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ایسی صورت حال میں بچوں کو گھر سے باہر لے جانے کے علاوہ ایسے کیا اقدامات ہو سکتے ہیں جن سے انہیں عید کی خوشیوں کا احساس ہو، اسی طرح عیدی دینے کے علاوہ بچوں کو کیسے خوش کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کورونا کا ڈر، امارات میں بچوں کو عیدی نہیں ملے گیNode ID: 480071
-
پاکستان میں عیدی کی اقسام اور روایات کیا ہیں؟Node ID: 480871
-
کورونا کی وبا عیدی کی تقسیم میں رکاوٹ؟Node ID: 481001
عید الاضحی گھر پر منانے کا بہترین طریقہ
بچوں کو تحائف دینا ان کے دلوں پر بہت اثر ڈالتا ہے۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ تحائف مہنگے ہوں، البتہ یہ ضروری ہے کہ وہ ان کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنیں۔ والدین اپنے بچوں کو کینڈی یا چھوٹے کھلونوں کے تحفے عید پر دے سکتے ہیں۔
جیسا کہ بچوں کو عیدی دینے کا رواج ہے۔ یہ ایک تحفہ ہے جو عام طور پر بڑے رشتہ داروں اور کنبے کے افراد بچوں کو دیتے ہیں۔ یہ بچوں کے لیے خوشی کا ذریعہ ہوتا ہے۔
