Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین سینٹرز میں سکولوں کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے خصوصی ٹریک

سکولوں کے ساتھ ترجیحی معاملہ کیا جا رہا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ’ جامعات کے ویکسین سینٹرز میں سکولوں کے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور انتظامی عملے کے لیے خصوصی ٹریک بنائے گئے ہیں‘۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ’کورونا ویکسین کے سلسلے میں سکولوں کے ساتھ ترجیحی معاملہ کیا جا رہا ہے‘۔

 آئندہ تعلیمی سال پرسکول باقاعدہ کھولے جائیں گے(فوٹو ایس پی اے)

یاد رہے کہ وزارت تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال پرسکول باقاعدہ کھولے جائیں گے تاہم ایسے کسی بھی استاد یا اہلکار یا طلبہ میں سے کسی کو سکول میں آنے نہیں دیا جائے گا جس نے ویکسین نہ لگوائی ہو۔
اسی تناطر میں حکام کی انتہائی کوشش ہے کہ سب لوگ نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل ویکسین لگوا لیں۔

شیئر: