Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بیرون ملک سفر کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لازمی‘

فیصلے پر 9 اگست سے عملدرآمد شروع ہوگا۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت جانے کےلیے سعودی شہریوں کوویکسین کی دونوں خوراکیں لینا ہوں گی اس پر 9 اگست سے عملدرآمد شروع ہوگا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بیان میں کہا کہ وزارت صحت نےسفارش کی ہے کہ دنیا بھر میں وبا کی نئی لہر آنے اور وائرس نئی شکلوں اور صورتوں میں ابھرنے کے پیش نظر ضروری ہے کہ کسی بھی سعودی شہری کو اس وقت تک مملکت سے باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے جب تک  وہ ویکسین کی دوسری خوراک نہ لے۔
بیان میں کہا گیا کہ نئی وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی ایک خوراک ناکافی ثابت ہو رہی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ معتبر تحقیقات سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ ویکسین کی دونو ں خوراکیں نئے وائرس سے بچانے میں موثر ہیں۔
وزارت داخلہ نے بیان میں مزید کہا کہ وزارت صحت کی سفارش کے پیش نظر طے کیا گیا ہے کہ یکم محرم 9 اگست سے کسی بھی شہری کو ویکسین کی دوسری خوراک لیے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ دوسری خوراک لازمی ہوگی۔
بیان کے مطابق اس پابندی سے12 برس سے کم عمر بچوں کو مسثنی قرار دیا گیا ہے بشرطیکہ سفر سے قبل سعودی سینٹرل بینک سے منظور شدہ میڈیکل انشورنس پالیسی پیش کریں جس میں کورونا سے خطرات کو کور کیا گیا ہو۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے ان شہریوں کو سفر کی اجازت دی جائے گی جو وائرس لگنے کے بعد چھ ماہ کا عرصہگزار چکے ہوں گے۔
وائرس لگنے والے جو افراد ایک خوراک لیں گے وہ بھی سفر کر سکیں گے۔

شیئر: