کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 22 ملین ہوگئی
ہفتہ 17 جولائی 2021 14:22
’کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے والوں میں سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 22 ملین افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے والے 22 ملین میں سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی ہیں‘۔
’ملک بھر میں 587 کورونا ویکسین مراکز کے ذریعہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بالکل مفت انجیکشن لگایا جارہا ہے‘۔
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوایا وہ پہلی فرصت میں صحتی ایپ کے ذریعہ اپنا اندراج کرائیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں دوسری خوراک کی مہم بھی شروع ہوچکی ہے۔