سعودی حکام نے رواں برس حجاج کو فریضہ حج کی ادائیگی میں آسانی فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔
عرب نیوز کے مطابق ’رواں برس سعودی حکام نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے حج کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات اور عازمین کو صحت مندانہ ماحول فراہم کیا۔
رواں برس فریضہ حج کو آسان بنانے کے لیے سمارٹ کارڈ، سمارٹ بریسلٹ اور سمارٹ روبوٹ سروس کا استعمال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
منی میں حجاج کی رمی اور قربانی، رواں سال کا حج اختتام کے قریبNode ID: 584431
-
حج کے دوران سعودی حکومت کے اقدامات کی ستائش: ڈبلیو ایچ اوNode ID: 584576
-
حجاج میں کورونا یا کوئی اور مرض ریکارڈ پر نہیں آیا: وزارت صحتNode ID: 584621
سمارٹ کارڈ کیا ہے؟
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے متعارف کرائے گئے سمارٹ کارڈ میں عازمین کی رہائشی اور طبی معلومات شامل تھیں۔ سمارٹ کارڈ فیچر کے ذریعے عازمین کو اپنے خیموں اور رہائش کے بارے آگاہی حاصل کرنے میں آسانی ہوئی۔
وزارت حج و عمرہ کے ڈائریکٹر میڈیا سینٹر حماد العشوان کے مطابق ’مقامی سطح پر تیار کیے گئے جدید سمارٹ کارڈز رواں برس عازمین حج کو فراہم دیے گئے جبکہ مستقبل میں عمرہ زائرین کے لیے بھی یہ کارڈز دستیاب ہوں گے۔‘
سمارٹ فیچرز کی افادیت کے بارے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم اس جدید ٹیکنالوجی کو دیگر بین الاقوامی حج اور عمرہ کمپنیوں کو بھی فراہم کریں گے۔‘
سمارٹ کارڈ مقامات مقدسہ کے داخلی دروازوں اور راستوں پر استعمال میں لائے گئے۔
عازمین کی ضروری معلومات کے علاوہ سمارٹ کارڈ کے ذریعے عازمین کو سفر حج کے دوران طے شدہ راستوں اور اوقات کار جانچنے کی سہولت دی گئی ہے، جبکہ سمارٹ کارڈز کے ذریعے حجاج کو روزمرہ کے کھانوں کے انتخاب کی سہولت فراہم کی گئی جس سے ہجوم سے بچنے میں مدد ملی۔
![](/sites/default/files/pictures/July/37246/2021/hajj_afp_12.jpg)
سمارٹ بریسلٹ کا استعمال
عرب نیوز کے مطابق ’رواں برس پانچ ہزار عازمین حج کو سمارٹ بریسلٹ دیے گئے۔ سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کی جانب سے کلائی کی گھڑی کی شکل میں متعارف کروائے گئے سمارٹ بریسلٹ جی پی ایس کی مدد سے عازمین کی معلومات فراہم کرتا ہے جبکہ اس کے علاوہ عازمین کی کورونا سے متعلق معلومات سمیت تمام ڈیٹا محفوظ رہتا ہے۔‘
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے صدر ڈاکٹر عبداللہ بن شرف الغامدی سمارٹ بریسلٹ کی افادیت سے متعلق بتاتے ہیں کہ ’سمارٹ بریسلٹس کے ذریعے عازمین دل کی دھڑکن کی رفتار اور آکسیجن کی سطح چیک کر سکتے ہیں جبکہ سمارٹ بریسلٹس کو توکلنا ایپ کے ساتھ بھی منسلک کیا گیا ہے۔‘
سمارٹ بریسلٹ کے ذریعے عازمین کسی بھی سکیورٹی کے حوالے سے اطلاع دے سکتے ہیں جبکہ کنٹرول سینٹر سے کسی بھی معاملے سے متعلق مدد حاصل کی جاسکتی ہے، جس میں شعبہ صحت، سکیورٹی اور حج انتظامیہ شامل ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/July/37246/2021/hajj_afp_13.jpg)