حجاج میں کورونا یا کوئی اور مرض ریکارڈ پر نہیں آیا: وزارت صحت
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام حجاج کی صحت تسلی بخش ہے( فائل فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ’ اس سال عازمین نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ مناسک حج کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔ حجاج میں کوئی مرض یا کورونا وائرس کا کیس ریکارڈ پر نہیں آیا ہے‘۔
سرکری خبررساں ایجنسی ایس پی اے اورالاخباریہ کے مطابق منگل کو پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ ’تمام حجاج کی صحت تسلی بخش ہے‘۔
’منی، مزدلفہ اورعرفات کے تمام ھسپتال اور ہیلتھ سینٹر کسی بھی صحت مسئلے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں‘۔
انہوں نے پھر کہا کہ ’سب لوگ کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں خصوصا عید کے دنوں میں اس کا اہتمام زیادہ کیا جائے‘۔
وزارت صحت کا کہنا کہ’ عید کی تعطیلات کے دوران تمام ویکسین سینٹرز کھلے ہوئے ہیں۔ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی صحتی ایپ کے ذریعے اندراج کراکر ویکسین حاصل کر سکدتے ہیں‘۔
علاوہ ازیں وزیر صحت نے منی، مزدلفہ اور عرفات میں ہسپتاوں، ہیلتھ سینٹرز اور ہلال احمر مراکز کے دورے کیے ہیں۔