Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بلدیہ: مشاعرمقدسہ سے قربانی کا گوشت لانے کی کوششیں ناکام

جدہ بلدیہ نے مختلف محکموں کے تعاون سے یہ کامیابی حاصل کی- (فوٹو سبق)
ہر سال عید الاضحی پر مشاعر مقدسہ سے قربانی کا گوشت لانے کی کوشش کی جاتی ہے- اس گوشت کو گاڑیوں، وین اور ٹرکوں کے ذریعے چھپا کر لایا جاتا ہے- بلدیہ اور سیکیورٹی حکام اس حوالے سے ہر کوشش کو ناکام بنادیتے ہیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق عید الاضحی کے پہلے اور دوسرے دن جدہ کی بلدیہ نے مختلف چیک پوائنٹس پرمشاعر مقدسہ سے قربانی کے 77 ذبح کیے گئے جانور ضبط کیے- اس کے علاوہ  19 گاڑیاں بھی اپنے قبضے میں کرلیں- جن کے ذریعے قربانی کا گوشت جدہ شہر منتقل کیا جانے والا تھا- ان گاڑیوں میں گوشت کی حفاظت اور سٹوریج کا بھی کوئی انتظام نہیں تھا- بلدیہ بریمان کی تفتیشی ٹیموں نے چھ چیک پوائنٹس پر یہ کامیابی حاصل کی-
مذبح خانوں کے محکمے کے ڈائریکٹر رائد المطیری نے کہا کہ جدہ بلدیہ نے قربانی کے گوشت کو مشاعر مقدسہ  سے جدہ شہر میں منتقل ہونے سے قبل پکڑنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی تھی جس نے چوبیس گھنٹے کی نگرانی کے بعد ذیلی بلدیات، مذبح خانوں، حفظان صحت اور سیکیورٹی حکام اور ٹریفک پولیس کے تعاون سے یہ کامیابی حاصل کی-
رائد المطیری نے کہا کہ گوشت انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا اس لیے اسے تلف کرادیا گیا اور آئندہ بھی اس قسم کی کوششوں کو روکا جائے گا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: