Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں مذبوحہ جانوروں کا گوشت ضبط

ضبط کیا جانے والا گوشت انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا- (فوٹو سبق)
مکہ مکرمہ اور مشاعرمقدسہ میں میونسپلٹی نے سیکیورٹی حکام کے تعاون مختلف چھاپہ مہم کے دوران غیر قانونی طریقے سے لائے جانے والے مذبوحہ جانور اور ان کا گوشت ضبط کرلیا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے مذکورہ ٹیموں کی مدد سے غیر قانونی طریقے سے لائے جانے والے ذبح شدہ سالم بکرے ضبط کیے ہیں- یہ سب بوریوں میں چھپا کر لے جائے جارہے تھے-

عید الاضحی کے موقع پر بلدیہ کیٹرنگ کے بھی تفتیشی دورے کررہی ہے- (فوٹو سبق)

دوسری جانب الشوقیہ بلدیہ کی ٹیم نے جانور ذبح کرنے اور کھانے پکانے کا کام انجام دینے والی مختلف کیٹرنگز پر چھاپے مارے اور آدھا ٹن گوشت ضبط کرلیا- بلدیہ کے  افسران کا کہنا ہے کہ ضبط کیا گیا گوشت انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا-
واضح رہے کہ عید الاضحی کے موقع پر متعدد افراد مشاعر مقدسہ اور منی کے مذبح میں قربانی کے جانور ارزاں نرخوں پر خرید کر انہیں مملکت کے مختلف شہروں میں لوگوں اور ریستورانوں کو فروخت کرتے ہیں- اس پر پابندی ہے اور سیکیورٹی حکام و بلدیہ کے اہلکار چیک پوائنٹس  لگا کر گاڑیوں کی مکمل تلاشی لیتے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: