سعودی مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے کہا ہے کہ وہ خواتین کو اپنے بچوں کی طرف سے اس وقت تک بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے گی جب تک کہ وہ نابالغ ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ساما نے اپنی ویب سائٹ پر ایک سرکلر میں کہا ہے کہ خواتین کو اپنے بچوں کے امور کے لیے بااختیار بنانا چا ہتے ہیں۔ اکاؤنٹ بچوں کے نام پر ہو گا لیکن ماں کے اکاؤنٹ ماتحت ہو گا۔
سعودی عرب،عالمی بینک کی خواتین، کاروبار اور قانون کی 2021 کی رپورٹ میں 190 معیشتوں میں سرفہرست اصلاح کار اور اصلاح کنندہ ہے جس نے گذشتہ سال کے 70.6 کے مقابلے میں 100 میں سے 80 کا سکور حاصل کیا تھا۔