کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد دو کروڑ 40 لاکھ ہوگئی
’تازہ شمار میں سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی مجموعی تعداد شامل ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد دو کروڑ 40 لاکھ ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’تازہ اعداد و شمار میں سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی مجموعی تعداد شامل ہے۔‘
’سعودی عرب کے مختلف شہریوں اور قصبوں میں موجود 587 کورونا ویکسین مراکز کے ذریعہ انجیکشن لگانے کا عمل جاری ہے۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’جنہوں نے ابھی تک پہلا انجیکشن نہیں لگوایا وہ صحتی ایپ کے ذریعہ اپنا اندراج کرائے۔‘
’جبکہ دوسری خوراک بھی مہیا ہے، رہائشیوں کو چاہئے کہ اس کے لیے پہلی فرصت میں وقت لے لیں۔‘
واضح رہے کہ وزارت نے جمعہ کو کہا تھا کہ 1247 نئے افراد کو کورونا لاحق ہوا ہے جبکہ 1160 افراد اس سے شفایاب ہوئے ہیں۔