Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع ڈرائیونگ سکول میں صبح کا وقت خواتین کے لیے مختص

’پہلی مرتبہ 8 خواتین ڈرائیونگ کورس میں شریک ہو رہی ہیں‘ (فوٹو: سبق)
ینبع ڈرائیونگ سکول میں پہلی مرتبہ خواتین کو ڈرائیونگ کا کورس کرایا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ینبع محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ڈرائیونگ سکول میں صبح 7 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کا وقت خواتین کے لیے رکھا گیا ہے‘۔
’پہلی مرتبہ 8 خواتین ڈرائیونگ کورس میں شریک ہو رہی ہیں جنہیں نئے سکول میں گاڑی چلانے کی تربیت دی جائے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’کل اتوار سے صبح کا وقت خواتین کے لیے مختص ہوگا جبکہ شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک مردوں کو ڈرائیونگ سکھائی جائے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ینبع کا پرانی ڈرائیونگ سکول بند کردیا گیا ہے، نئے سکول میں داخلے آن لائن ہیں‘۔

شیئر: