Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین لگوانے والے طلبا کی تعداد دس لاکھ ہو گئی

’طلبا کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے اور اس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا ویکسین لگوانے والے طلبا کی تعداد 10 لاکھ ہو گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’12 سال سے 18 سال کی عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے اور اس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے‘۔
 قبل ازیں وزارت نے کہا تھا کہ ’سعودی عرب  کے تمام علاقوں میں 12 سے 18 برس کی عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے لیے اپوائنٹمنٹ کی سہولت دستیاب ہے‘۔ 
دوسری طرف وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا تھا کہ ’طلبا کی سکولوں کو واپسی کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں‘۔
’سکولوں میں معمول کے مطابق تدریسی عمل بحال کرنا یقینی ہے۔ اس کے لیے ہم تدریسی عملے کو دوسری خوراک جبکہ طلبا کو پہلی خوراک جلد سے جلد لگوانے کی یقین دہانی کرا رہے ہیں۔‘

شیئر: