ویکسین کے لیے بارہ سال کے بچوں کے لیے بھی اپائنٹمنٹ
ہفتہ 24 جولائی 2021 18:27
وزارت صحت کا کہنا ہے ویکسینیشن کے عمل کو مزید بہتر کیا ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ادارہ امورصحت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مملکت کے تمام علاقوں میں 12 سے 18 برس کی عمر کےلیے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے لیے اپائنٹمنٹ کی سہولت دستیاب ہے۔
ویب نیوز سبق کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کےلیے مملکت کے تمام ریجنز اور علاقوں میں سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
قبل ازیں 18 برس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی گئی تاہم اب ویکسنیشن کےلیے عمرکی حد 12 برس کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ صحتی ایپ پر 12 سے 18 برس کی عمر کے لیے ویکسینیشن کے اپائنٹمنٹ ملنے میں انہیں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
وزارت صحت نے اس مشکل کو حل کرتے ہوئے ویکسینیشن کے عمل کو مزید بہتر کیا ہے جس کے بعد اب 12 برس تک کی عمر کےلیے ویکسینیشن کی تاریخ حاصل کی جاسکتی ہے۔