ان کی ریسرچ میں پرائیویسی، آئیڈینٹٹی مینیجمنٹ، فیڈریشن آئیڈینٹٹی، سنگل سائن آن اور سکیور ویب پر مبنی پروٹوکول شامل ہیں۔
ولید الروضان کی ڈین شپ کے تحت 2020 میں ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایلیویشن کمیشن (ای ٹی ای سی) کے ذریعے اس کے سائنٹیفک ’لرننگ آؤٹ کمز‘ میں تمام سعودی کمپیوٹر سائنسز کالجوں میںکالج آف کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنسز کالج کو پہلے نمبر پر رکھا گیا تھا۔
ولید الروضان نے 2002 میں کنگ سعود یونیورسٹی ریاض سے کمپیوٹر سائنس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور 2005 میں برطانیہ کی رائل ہولووے یونیورسٹی آف لندن سے انفارمیشن سکیورٹی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
انہیں 2011 میں رائل ہولووے یونیورسٹی آف لندن سے انفارمیشن سکیورٹی میں پی ایچ ڈی ڈگری سے نوازا گیا۔
اپنی تعلیم کے دوران انہوں نے تعلیمی سال 2009 کے لیے رائل ہولوے میں ایک تعلیمی سپروائزر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔
ولید الروضان 2002 میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سسٹم انٹیگریشن انجینئر کی حیثیت سے سعودی سینٹرل بینک (ساما) میں شامل ہوئے۔
انہوں نے اسی سال ایک سال کے لیے ایلم انفارمیشن سکیورٹی کمپنی میں انفارمیشن سکیورٹی انجینئر کی حیثیت سے کام کرنا شروع کیا۔
انھیں 2002 میں ایلم میں ملازمت کے حصے کے طور پر ملائشیا میں آئی آر آئی ایس کارپوریشن کو ایک سمارٹ کارڈ ایپلیکیشن ڈویلپر کی حیثیت سے تفویض کیا گیا تھا۔
ولید الروضان نے 2003 میں نے اکیڈمیہ کا رخ کیا اور امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی میں تدریسی معاون کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔
الروضان کو 2004 رائل ہولووے میں انفارمیشن سکیورٹی گروپ (آئی ایس جی) میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے کے لیے یونیورسٹی سے اسکالرشپ دی گئی۔