Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ میں سینیئر عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان

مجموعی ملازمین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) نے اتوار کو سینیئر عہدوں پر متعدد نئی تقرریوں کا اعلان کیا  ہے۔
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ میں یہ تقرریاں اس فنڈ کی توسیع میں مدد دینے کے لیے نائب گورنر کے دو عہدے تشکیل دینے کے چند دن بعد سامنے آئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے مینا  انویسٹمنٹ ڈویژن میں سینئیر ڈائریکٹر کے طور پر ایاس الدوسری اور عمر الماضی اور عالمی کیپیٹل فنانس ڈویژن میں بطور سینئیر ڈائریکٹر عبداللہ شاکر کے تقرر کا اعلان کیا ہے۔
ایاس الدوسری  پی آئی ایف میں گولڈ مین سعودی عرب کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر فار انویسٹمنٹ بینکنگ کے سربراہ کی حیثیت سے شامل ہوئے جہاں انہوں نے 2017 سے خدمات انجام دیں۔
 اس سے قبل وہ سعودی کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی میں ایچ ایس بی سی سعودی عرب اور ابتدائی عوامی پیش کش اور انضمام اور حصول کے محکمے میں بھی کام کرتے تھے۔
عمر الماضی اس سے قبل عبدالطیف جمیل انویسٹمنٹ ، ووکس ویگن گروپ، مککینسی اینڈ کمپنی اور سعودی آرامکو میں سینئیر عہدوں پر فائز تھے۔
وہ سعودی فشریز کمپنی کے بورڈ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور نیشنل ایگرکلچرل ڈویلمپنٹ کے پورٹ فولیو کا حصہ ہیں۔
عبد اللہ شاکر سعودی البرکا بینکنگ گروپ سے پی آئی ایف میں شامل ہوئے ہیں۔ انہیں بینکاری اور مالی خدمات میں تقریبا 25 سال کا تجربہ ہے۔ انہوں نے ڈیلوئٹ، ایچ ایس بی سی سعودی عرب اور سعودی عرب کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے لیے کام کیا ہے۔
ترکی النویصر جو بین الاقوامی سرمایہ کاری ڈویژن کے سربراہ ہیں اور یزید الحمید جو مینا انویسٹمنٹ ڈویژن کی قیادت کرتے ہیں اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پی آئی ایف میں نائب گورنر کے فرائض بھی نبھائیں گے۔
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے دسمبر 2020 میں اعلان کیا تھا کہ اس کے مجموعی ملازمین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جو 2020 کے آغاز میں تقریباً 700 اور پانچ سال پہلے 40 تھی۔
 اس فنڈ نے بتایا کہ اس کے ملازمین میں سے تقریبا 84 فیصد سعودی شہری اور 26 فیصد خواتین تھیں۔

شیئر: