Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس نے چوری ہونے والے 80 ہزار ریال کے زیور واپس کر دیے

’گرفتار شدہ شخص 50 سالہ سعودی شہری ہے، گھر کی تلاشی لینے پر زیورات ضبط ہوئے‘ ( فوٹو: سبق)
قصیم پولیس نے چوری ہونے والے 80 ہزار ریال مالیت کے زیورات واپس کر دیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قصیم ریجن پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ بدر السحیبانی نے کہا ہے کہ ’ایک 50 سالہ شہری کسی گھر میں گھس کر 80 ہزار ریال کے زیورات چوری کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا‘۔
’اطلاع ملتے ہی تفتیشی ٹیموں نے موقع کا جائزہ لیا اور وہاں سے ملنے والے شواہد جمع کئے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شواہد کی روشنی میں ملوث شخص کی شناخت ممکن ہوگئی جسے ریکارڈ وقت میں قابو کرلیا گیا‘۔
’اس کے گھر کی تلاشی لینے پر تمام زیورات ضبط کئے گئے جو اس نے چوری کئے تھے‘۔
’پولیس نے مسروقہ مال مالکان کو واپس کردیا جبکہ گرفتار شدہ شخص سے تفتیشی جاری ہے‘۔
’ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: