Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب رواں سال پانچ عرب معیشتوں میں سرفہرست

مصر تیسرے، عراق چوتھے اور قطر پانچویں نمبر پر ہے- (فوٹو سبق)
سعودی عرب 2021 کے دوران عرب دنیا کی 5 بڑی معیشتوں میں سرفہرست ہے۔ سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار سال رواں کے آخر تک 804.9 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
تیل منڈیوں کے انحطاط اور کورونا وبا کے باوجود سعودی عرب 5 بڑی معیشتوں میں پہلی پوزیشن برقرار رکھے گا۔ 
سبق ویب سائٹ نے امریکی میگزین فوربس کے حوالے سے بتایا کہ  2020 میں سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار 701.5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
عرب دنیا میں دوسری بڑی معاشی طاقت متحدہ عرب امارات ہے۔ اس کی مجموعی قومی پیداوار 401.5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی جو 2020 کے مقابلے میں ایک درجے زیادہ ہے۔
 مصر گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال ایک درجہ پیچھے چلا گیا ۔ یہ عرب دنیا کی تیسری بڑی معاشی طاقت ہے۔ اس کی مجموعی قومی پیداوار 394.3 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے۔

5 عرب معیشتوں میں دوسری پوزیشن پر امارات ہے- (فوٹو سبق)

عراق عرب دنیا کی چوتھی بڑی معاشی طاقت کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقراررکھے ہوئے ہے۔
2021 میں اس کی قومی پیداوار 190.7 ارب ڈالر ہوگی۔ قطر پانچویں بڑی معاشی طاقت کی حیثیت سے اپنی پوزیشن پر قائم ہے۔ اس سال اس کی مجموعی قومی پیداوار 166 ارب ڈالر رہے گی۔ 
امریکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے وژن 2030 کے تحت جو اصلاحات کی ہیں ان کے مثبت اثرات ملکی معیشت پر ابھر کر سامنے آنے لگے ہیں۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سال سعودی عرب کی حقیقی قومی مجموعی پیداوار میں  2.4 فیصد شرح نمو رہے گی۔ 2022 تک  شرح نمو  بڑھتی رہے گی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: