Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کے سفر کے لیے اجازت نامہ ضروری نہیں: ابشر سروس

’بیرون ملک سفر کے لیے اجازت نامہ 21 سال سے کم عمر افراد کے لیے ہے‘ ( فوٹو: عاجل)
ابشر سروس انتظامیہ نے کہا ہے کہ بیوی کے سفر کے لیے اجازت نامہ جاری کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اجازت نامہ ان افراد کے لیے جاری کیا جاتا ہے جن کی عمریں 21 سال سے کم ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ابشر انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ’21 سال سے زیادہ عمر کے افراد بیرون ملک جانا چاہیں تو ان کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں‘۔
ابشر اکاؤنٹ پر کسی نے سوال کیا تھا کہ کیا بیوی کے بیرون ملک پر سفر کے لیے اجازت نامہ جاری کروانے کی ضرورت ہے۔
اسی طرح ابشر اکاؤنٹ نے کہا ہے کہ ’گاڑی کی ملکیت کی منتقلی اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک اس کی رقم ضامن کے توسط سے ادا نہ کی جائے۔

شیئر: